ETV Bharat / state

'آواز جتنی دبائیں گے اتنی ہے تیز اٹھے گی' - ہر جگہ دفعہ 144 لگی نافذ ہے

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جن لوگوں نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ کرکے کروڑوں روپئے کے اشتہار لوگوں کو سمجھانے کے لئے نکالے ہیں وہی لوگ عوام کی آواز سے اتنا بوکھلائے ہوئے ہیں کہ سب کی آواز بند کررہے ہیں۔

'آواز جتنی دبائیں گے اتنی ہے تیز اٹھے گی'

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 5:04 PM IST

دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کےپیش نظر میٹرو اسٹیشن اور انٹرنیٹ سروسز بند کرکے دفعہ 144 نافذ کرنے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے شدید ردعمل اظہار کیا۔

'آواز جتنی دبائیں گے اتنی ہے تیز اٹھے گی'
'آواز جتنی دبائیں گے اتنی ہے تیز اٹھے گی'

انہوں نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ لوگوں کی آواز دبانے کی جتنی کوشش کی جائے گی وہ اتنی ہی تیز ہو گی۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میٹرو بند ہیں، انٹرنیٹ بند ہے ، ہر جگہ دفعہ 144 لگی نافذ ہے۔ کسی بھی جگہ آواز اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔ جن لوگوں نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ کرکے کروڑوں روپئے کے اشتہار لوگوں کو سمجھانے کے لئے نکالے ہیں وہی لوگ عوام کی آواز سے اتنا بوکھلائے ہوئے ہیں کہ سب کی آواز بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ جبر وستم کے ذریعہ لوگوں کی آواز دبا نہیں سکتی کیونکہ لوگوں کی آواز کو جتنا دبائیں گے اتنی ہی تیزی سے اٹھے گی۔

واضح رہے کہ منڈی ہاوس، سیلم پور، جعفرآباد، مسطفیٰ آباد، جامعہ نگر، شاہین باغ اور باوانا علاقوں میں ٹیلی فون اور ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کئی میٹرواسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں اور کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.