پرینکا گاندھی نے آج جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ ہر طرف مہنگا کا قہر برپا ہے اور کسان کو محض ایک لیٹر سرسوں کا تیل خریدنے کے لیے 14 کلو گیہوں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی قیمت کسان کے 14 کلو گرام گیہوں کے برابر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ایک کسان کنبے کو ہر ماہ سرسوں کا تیل خریدنے کے لیے تقریباً ایک کنٹل گیہوں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے نہ کاشت میں بچت۔ مہنگائی کے قہر سے عوام بے چین ہیں‘‘۔