وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021‘ کا افتتاح کریں گے۔
حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس اگلے دہائی تک بھارت کے میری ٹائم سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ کا تصور کرے گی اور بھارت کو گلوبل میری ٹائم سیکٹر میں سب سے آگے لے جانے کے لیے کام کرے گی۔
متعدد ممالک کے ممتاز مقررین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سربراہی اجلاس میں شریک ہوں اور بھارتی میری ٹائم ڈومین میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کا امکانی جائزہ لیں۔ ڈنمارک تین روزہ سربراہی اجلاس کے لیے شراکت دار ملک ہے۔