ETV Bharat / state

جی 20 چوٹی کانفرنس ختم، وزیراعظم وطن واپس

وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے اوساکا شہر میں جی20 چوٹی کانفرنس کے ختم ہونے کے بعد ہفتے کے روز ملک واپس لوٹ آئے۔

author img

By

Published : Jun 29, 2019, 9:15 PM IST

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

وزیر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ سفارت کاری کےاعتبار سے بے حد کامیاب رہی۔

اس دوران مودی نے کئی اہم ممالک کے سربراہوں کے ساتھ گفتگو کی اور دہشت گردی کے مسئلے پر عالمی کانفرنس کا اعلان کیا جس کا رکن ممالک نے زوردار حمایت کی۔

مودی کانفرنس کے علاوہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جنپنگ اور جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے سمیت کئی ملکوں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔

جی20 سمٹ کے علاوہ برکس رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چین کے صدر شی جنپنگ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور مسٹر مودی نے حصہ لیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راماپھوسا اور برازیل کے صدر جیئر بولسونارو بھی اجلاس میں شامل تھے۔

مودی نے برکس رہنماؤں کے اجلاس میں کہا،’دہشت گردی نہ صرف معصوموں کی جان لیتا ہے بلکہ یہ معاشی ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے۔

ہمیں دہشت گردی اور نسل پرستی کے تمام ذرائع کو روکنا ہوگا‘۔

اس کے ساتھ ہی مودی نے سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان، کوریا کے صدر مون جے اِن، جرمن کی چانسلر اینجیلا مارکیل، فرانس کے صدر میکرو اور کناڈا کےوزیر اعظم جسٹن ٹوڈو کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی۔

مودی نے یہ سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رکھا۔ انہوں نے برازیل اور انڈونیشیا کے صدور سے ملاقات کی۔

انہوں نے دنیا کے کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر جہتی بات چیت کی۔

مودی اور برازیل کے صدر جائر بولونارو نے ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات،خصوصی طور پر تجارت،سرمایہ کاری، زراعت اور بایو فیول کے میدان میں تعاون کے لیے بڑے پیمانے پر گفتگو کی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.