ETV Bharat / state

Modi's Visit to Indonesia وزیراعظم مودی کا 6-7 ستمبر کو انڈونیشیا کا دورہ - Modi to participate in the East Asia Summit

مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس آسیان ممالک کے رہنماؤں اور ہندوستان سمیت اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز کو علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ PM Modi to Meet International leaders during the East Asia Summit

وزیراعظم مودی کا 6-7 ستمبر کو انڈونیشیا کا دورہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 3, 2023, 7:21 AM IST

Updated : Sep 3, 2023, 7:44 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 6- 7 ستمبر کو انڈونیشیا کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ آسیان کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی دعوت پر وزیراعظم نریندر مودی جکارتہ کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ 20ویں آسیان-ہندوستان چوٹی کانفرنس اور 18ویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سال 2022 میں ہند-آسیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کے بعد یہ پہلی آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس ہوگی۔ اس سربراہی اجلاس میں ہندوستان-آسیان تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کی مستقبل کی سمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس آسیان ممالک کے رہنماؤں اور ہندوستان سمیت اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز کو علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کا جنوبی افریقہ اور یونان کا دورہ

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ اور یونان کا دورہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے پندرہویں برکس اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اس اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی یونان کے دورہ پر گئے۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی چالیس سالوں میں یونان کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 3, 2023, 7:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.