مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت کئی لیڈروں نے پنڈت مالویہ اور مسٹر واجپئی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کے بعد مسٹر مودی نے ’اٹل بہاری واجپئی ان پارلیمنٹ ۔ اے کومن موریٹیو وولیوم‘ نامی کتاب کا اجرا کیا۔
لوک سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے شائع اس کتاب میں مسٹر واجپئی کی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ان کی تقاریر بھی شامل کی گئی ہیں۔ کتاب میں ان کی عوامی زندگی سے وابستہ کچھ نایاب تصاویر بھی ہیں۔
تین بار ملک کے وزیراعظم رہے مسٹر واجپئی، ایک شاعر، صحافی اور ماہر ترجمان تھے۔ وہ پہلی بار 1957 میں لوک سبھا انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔ وہ 10 بار لوک سبھا اور دو بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔
پنڈت مالویہ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی تھے۔ وہ ہندوستان کے پہلے اور آخری شخص تھے جنہیں مہامنا کے اعزاز سے نوازا گیا۔