ETV Bharat / state

'ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں پولیس افسران' - ملک کے لوگوں نے سوراج کے لیے جدوجہد کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کیا۔

ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں پولیس افسران: وزیراعظم

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 2:42 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں 'قوم سب سے پہلے' کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے۔

آج حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر ایکشن، آپ کی ہر سرگرمی میں قوم سب سے پہلے، ہمیشہ پہلے کا جذبہ جھلکنا چاہیے‘‘۔

انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پولیس سروس میں شامل ہو رہے ہیں جب ملک میں ہر میدان اور ہر سطح پر تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا ’’آپ کے کیریئر کے آنے والے 25 سال بھارت کی ترقی کے سب سے اہم 25 سال بھی ہونے والے ہیں۔ لہذا آپ کی تیاری، آپ کا مزاج اس بڑے ہدف کے مطابق ہونا چاہیے‘‘۔

آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’1930 سے 1947 کے درمیان ملک میں جو لہر اٹھی، جس طرح ملک کے نوجوان آگے آئے، پوری نوجوان نسل ایک مقصد کے لیے متحد ہوگئی، آج آپ میں بھی یہی جذبہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم مودی نے طلباء اور اساتذہ سے نئی تعلیم کی پالیسی پر بات چیت کی

اس وقت ملک کے لوگوں نے سوراج کے لیے جدوجہد کی۔ آج آپ کو سوراج کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ اس سال 15 اگست کی تاریخ اپنے ساتھ 75 ویں سالگرہ لے کر آرہی ہے۔

مودی نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں ملک نے ایک بہتر پولیس سروس کی تعمیر کی کوشش کی ہے۔ حالیہ برسوں میں پولیس کی تربیت سے متعلق انفراسٹرکچر میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔ افسروں کو قوم کی تعمیر میں اپنی اہم ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’آپ کی خدمات ملک کے مختلف اضلاع، شہروں میں ہوں گی۔ اس لئے آپ کو ایک منتر یاد رکھنا ہے۔ فیلڈ میں رہتے ہوئے جو بھی فیصلہ کریں، اس میں ملکی مفاد ہونا چاہیے، اس کا نقطہ نظر قومی ہونا چاہیے۔

مودی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں پولیس اہلکاروں نے ہم وطنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا ہے۔ اس کوشش میں کئی پولیس اہلکاروں کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔ ’’میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملک کی طرف سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں‘‘۔

پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھارت کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’بھوٹان ہو، نیپال ہو، مالدیپ ہو، ماریشس ہو، ہم سبھی نہ صرف پڑوسی ہیں، بلکہ ہماری سوچ اور معاشرتی نظریہ میں بہت کچھ مشترک ہے۔’’ہم سبھی خوشی اور غم کے ساتھی ہیں۔ جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے، آفت آتی ہے، ہم سب سے پہلے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں‘‘۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.