صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک ٹویٹر پر جمعہ کو لکھا، 'راجیہ سبھا رکن اور سابق مرکزی وزیر ایم پی ویریندر کمار کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھا ہوا ہے۔
وہ پرعزم سماجی لیڈر تھے، جنہوں نے مشہور ملیالم روزنامہ 'ماتربھومی' کی قیادت کرتے ہوئے صحافت اور ادبی دنیا کو بھی خوشحال بنایا۔ صدر نے آنجہانی رکن پارلیمنٹ کے گھر والوں اور خیر خواہوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔