ETV Bharat / state

Jamia Professor Mohammad Zahid Ashraf: جامعہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ ہندنے ویزیٹر ایوارڈ سے نواز

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 8:39 AM IST

اونچائی پر جانے کے بعد آکسیجن کی قلت کی وجہ سے خون کے تھکے جمنے کے راز سے پردہ اٹھانے کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ ملاہے۔انھیں انعام کے طورپر توصیفی سند کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بھی ملی ہے۔Jamia Professor Mohammad Zahid Ashraf

امعہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ ہندنے ویزیٹر ایوارڈ سے نواز

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ بایو ٹیکنالوجی کےصدر پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنےمؤقر ویزیٹر ایوارڈ سے سرفراز کیا،جوجامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے باعث افتخار ہے۔ویزیٹر کانفرنس 2022سے پہلے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقسیم انعام پروگرام کے پروفیسر محمد اشراف کو ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بھیم موجود تھیں۔Jamia Professor Mohammad Zahid Ashraf

اونچائی پر جانے کے بعد آکسیجن کی قلت کی وجہ سے خون کے تھکے جمنے کے راز سے پردہ اٹھانے کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ ملاہے۔انھیں انعام کے طورپر توصیفی سند کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بھی ملی ہے۔ پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ حیاتیاتی سائنس زمرے میں دیا گیا ہے جس میں کل29 انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ان کی تحقیق نے اونچائی پر انتہائی تشویش ناک ماحولیاتی حالات میں خون جمنے کے علاج اور اس کی تشخیص کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔آکسیجن کی قلت اور قلب و شریانوں سے متعلق امراض میں ان کے اہم رول کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کی گراں قدر تحقیقی خدما ت کے پیش نظر انھیں یہ انعام دیا گیاہے۔

حال ہی میں پدم شری اعزاز سے سرفراز پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر اشرف کو اس اعزا ز پرمبارک باد پیش کی او رکہاکہ یونیورسٹی کی تحقیقی حصولیابیوں کا یہ اعتراف ہے۔انھوں نے زورد ے کر کہا کہ جامعہ کے شاندار سفر میں متعدد انعامات و اعزازت پہلی مرتبہ آئے ہیں۔پروفیسر اشرف کی کامیابی دوسری فیکلٹی اراکین کے لیے علمی مصروفیتوں کے ساتھ افضلیت کے حصول کے لیے باعث تحریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Tree Plantation Drive at JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شجر کاری مہم

شیخ الجامعہ نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹی حکومت ہند کی سائنس تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹیم کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ پروفیسر اشرف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز،الہ آباد اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز،بنگلور کے منتخب فیلو ہیں۔وہ ممتاز گوہا رسرچ کونسل کے رکن بھی ہیں۔ پروفیسر اشرف کو بھارتی آبادی میں انتہائی اونچائی پر خون کے تھکے جمنے سے متعلق اہم اور کلیدی کام کے لیے آئی سی ایم آر کا بسنتی دیوی امیر چند اور ڈی بی ٹیس نیشنل بایو سائنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ان کی تحقیق کے ماحصل نے ہمیں انتہائی معاندانہ ماحول میں پہاڑوں،کھیلوں،زیارت گاہوں پر چڑھنے پر خون کے تھکے بننے کے سلسلے میں ہماری تفہیم کو بہتر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کسی پروفیسر کو ویزیٹر ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔اس سے قبل 2015میں پروفیسر ایم سمیع،سینٹر فار تھیوریٹیکل فیزیکس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت میں کاسمولوجی اینڈ اسٹروفیزیکس رسرچ گروپ کو بھی اسٹروفیزیکس اور کاسمولوجی کے میدان میں معاصر مسائل کے سلسلے میں زبردست تحقیقی خدمت کے لیے یہ ایوارڈ مل چکاہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.