صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندوں کو درگا پوجا کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
صدر جمہوریہ كووند نے درگا پوجا کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ' بھارت اور بیرون ممالک میں رہ رہے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات، درگا پوجا بدی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میری دعا ہے کہ ماں درگا کا آشیر واد ہم سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔'