ETV Bharat / state

صدر مرمو کی منظوری کے ساتھ ہی تین نئے فوجداری بلز قوانین میں تبدیل - تین نئے قوانین کے بلز پر صدر کی دستخط

President Droupadi Murmu has given her approval to three criminal Bills حال ہی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تین نئے فوجداری قانون کے بلز، بھارتیہ نیا سنہتا، بھارتی شہری تحفظ سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ایکٹ کو منظور کیا گیا تھا۔ اب وہ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد قوانین میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

nod to three criminal Bills
nod to three criminal Bills
author img

By PTI

Published : Dec 26, 2023, 10:24 AM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو تین نئے فوجداری قانون کے بلوں کو منظوری دے دی ہے، جو تعزیرات ہند (آئی پی سی)، ضابطہ فوجداری پروسیجر (سی آر پی سی) اور ایویڈینس ایکٹ کی جگہ لے رہے ہیں۔ ان تینوں بلز کو گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ نے کلیئر کر دیا تھا۔ تین نئے قوانین۔ بھارتیہ نیا سنہتا، بھارتی شہری تحفظ سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ایکٹ۔ انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 1872 کی جگہ لیں گے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں انہیں منظور کیا گیا تھا۔

ان تین بلز کو راجیہ سبھا میں دو تہائی سے زیادہ اپوزیشن اراکین کی موجودگی کے بغیر صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا، جنہیں 13 دسمبر کو پارلیمنٹ میں ہونے والی سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزی پر بحث کے مطالبے کے دوران بدتمیزی کرنے کے الزام میں بڑی تعداد میں معطل کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے تینوں بلوں، بھارتی نیائے (سیکنڈ) سنہیتا بل، بھارتیہ ناگرک (سیکنڈ) سُرکشا سنہیتا،2023 اور بھارتیہ ساکشیہ (سیکنڈ) بل، 2023 پر مشترکہ طور پر پانچ گھنٹے سے زیادہ چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سزا پر مبنی فوجداری انصاف کے نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ انصاف پر مبنی اور ہندوستانی اقدار پر مبنی عدالتی نظام قائم کرنے کا پروژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بلوں کی منظوری سے فوجداری نظام انصاف میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جو مکمل طور پر ہندوستانی ہوگا۔ اس کا بنیادی مقصد متاثرہ کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بلوں پر 2019 سے بحث ہو رہی ہے۔ نہ صرف قوانین کے نام تبدیل کیے گئے ہیں بلکہ قوانین میں بھی بنیادی تبدیلی کی گئی ہے۔ پرانا قانون ہندوستانی شہریوں کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے بجائے برطانوی حکام کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔ ان قوانین میں ہندوستان کے فلسفہ انصاف کو جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی روح بھی ہندوستانی ہے، جسم بھی ہندوستانی ہے اور سوچ بھی ہندوستانی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بل میں ماب لنچنگ کے جرم کے لیے سزائے موت کا پروژن کیا گیا ہے۔ پولیس کو تین دن کے اندر ایف آئی آر درج کرنی ہوگی اور اس میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔ چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 90 دن کا وقت رکھا گیا ہے۔ ملک سے فرار ہونے والے مجرموں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کی غیر موجودگی میں سزا دی جائے گی، اس سے لوگوں کو سبق ملے گا۔کوئی بھی این جی او یا فرد موت کی سزا پانے والے کسی بھی مجرم کے لیے معافی کی درخواست نہیں دے سکے گا۔ مجرم کو یہ درخواست خود دائر کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا عمل ڈیجیٹل ہوگا اور آنے والے عام انتخابات سے پہلے مرکزی علاقے چنڈی گڑھ میں اس نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا میں فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے تین نئے بل متعارف

یہ بل پہلی بار رواں سال اگست میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیش کیے گئے تھے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کی جانب سے متعدد سفارشات کے بعد حکومت نے بلوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ ہفتے ان کے نئے مسودے کو متعارف کرایا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ تینوں بلوں کا مسودہ جامع مشاورت کے بعد تیار کیا گیا تھا اور وہ منظوری کے لیے ایوان میں لانے سے پہلے مسودہ قانون کے ہر کوما اور فل اسٹاپ سے گزر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.