ETV Bharat / state

'پرنب مکھرجی کی صحت میں بہتری کے اشارے'

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 10:38 AM IST

پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی۔

' پرنب مکھرجی مستحکم ہیں، بہتری کے مثبت اشارے پائے گئے'

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بدھ کو کہا کہ پرنب مکھرجی کی صحت میں بہتری کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔

ابھیجیت، جو اپنے والد کی صحت کے بارے میں لوگوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں نے، کہا کہ سابق صدر کی صحت مستحکم ہیں اور ان کے اہم پیرامیٹرز بھی قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پرنب مکھرجی کی حالت ہنوز نازک

انہوں نے لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی بھی درخواست کی۔

پرنب مکھرجی کی طبیعت میں کوئی سدھارنہیں

ابھیجیت نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'آپ کی نیک خواہشات اور ڈاکٹروں کی کوششوں سے اب میرے والد مستحکم ہیں! ان کے اہم پیرامیٹرز اب بھی قابو میں ہیں۔ ان کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار محسوس ہوئے ہیں! میں آپ سب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

اس سے قبل گزشتہ روز دہلی میں آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال جہاں سابق صدر کو داخل کیا گیا ہے نے کہا تھا کہ ان کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ مسلسل وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضاء معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

84 سالہ پرنب مکھرجی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 10 اگست کو آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون کے تھکا کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سابق صدر کورونا پازیٹو بھی پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.