وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
وزیراعظم 'وے وندن' منصوبہ کی مدت 30 مارچ سنہ 2020 کو ختم ہو گئی تھی، اس منصوبہ کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے کم از کم آمدنی کو یقینی بنائی جاتی ہے۔
وزیراعظم وے وندن منصوبہ کے تحت جمع رقم پر بزرگشہریوں کو سنہ 2020/21 کے لیے شروع میں 7.4 فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا۔
اس پر سود ہر برس مقرر ہوگا، سینیئر شہری بچت کی منصوبہ پر سالانہ 7.5 فیصد کی شرح سے سود دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1000 روپے ماہانہ پنشن حاصل کرنے کے لیے منصوبہ کے تحت جمع رقم 156658 روپے سے بڑھاکر 162162 روپے کردی گئی ہے۔