ETV Bharat / state

امتحان منسوخ کرنے کے معاملے میں سماعت جمعرات تک ملتوی - POSTPONEMENT OF EXAMS

سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غور و خوض کررہی ہے اور بدھ کی شام تک اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔

POSTPONEMENT OF EXAMS: SUPREME COURT DEFERS HEARING TILL 25TH JUNE
امتحان منسوخ کرنے کے معاملے میں سماعت جمعرات تک ملتوی
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 1:30 PM IST

سپریم کورٹ نے منگل کے روز سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10 اور 12 ویں کے باقی بچے امتحان منسوخ کرنے اور داخلی اندازے کی بنیاد پر ریزلٹ جاری کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

POSTPONEMENT OF EXAMS: SUPREME COURT DEFERS HEARING TILL 25TH JUNE
امتحان منسوخ کرنے کے معاملے میں سماعت جمعرات تک ملتوی

جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے انسانی وسائل کی وزارت اور سی بی ایس ای کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کی درخواست پر سماعت جمعرات دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

مہتہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غور و خوض کررہی ہے اور بدھ کی شام تک اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'فیصلہ کا عمل کافی آگے پہنچ چکا ہے۔ کل شام تک باضابطہ فیصلہ لے لیا جائے گا۔ ہم طلبا کی تشویشات سے واقف ہیں۔ ہم عدالت کو فیصلے کے بارے میں پرسوں مطلع کرسکتے ہیں۔'

اس کے بعد جسٹس کھانولکر نے کہا کہ وہ جمعرات دو بجے معاملے کی سماعت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.