ETV Bharat / state

ہجومی تشدد مخالف پوسٹر سے دہلی پولیس کو پریشانی - Popular front of India

جنوبی بھارت کی مشہور سماجی تنظیم 'پاپولر فرنٹ آف انڈیا' کے ذریعہ ہجومی تشدد مخالف پوسٹر چسپاں کرنے کی مہم نے اترپردیش اور دہلی پولیس کو مضطرب کر دیا ہے۔

ہجومی تشدد مخالف پوسٹر سے دہلی پولیس کو پریشانی
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 5:49 PM IST

پی ایف آئی کے دہلی یونٹ کے سربراہ پرویز احمد نے دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اترپردیش کی شاملی علاقے میں پوسٹر چسپاں کرنے پر پی ایف آئی کے کچھ حامیوں کو حراست میں بھی لیا گیا، جبکہ دہلی پولیس بھی پی ایف آئی کے ذمہ داروں کو ہراساں کر رہی ہے۔

ہجومی تشدد مخالف پوسٹر سے دہلی پولیس کو پریشانی

پرویز احمد نے بتایا کہ پی ایف آئی نے ہجومی تشدد کے خلاف بیداری پھیلانے اور اس کی وجہ سے پیدا ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرنے کے لیے گھر گھر پوسٹر چپکانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ایک خاکہ کے ذریعے قاتل بھیڑ کا دفاع کرنے اور بے خوف جینے کا پیغام ہے۔

پرویز احمد نے بتایا کہ جب سے یہ پوسٹر آویزاں کیا جارہا ہے تب سے دہلی پولیس کے اہلکار پی ایف آئی کے ذمہ داروں اور حامیوں کو یہ کہہ کر پریشان کر رہی ہے کہ پوسٹر اکثریتی سماج کے خلاف ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مہم بیداری کی ایک مہم ہے، اس میں ڈر اور خوف ختم کرنے کا پیغام ہے، جسے کرنے سے ہم نہیں رکیں گے ۔

Intro:"ہجومی تشدد مخالف پوسٹر" سے دہلی پولیس کو پریشانی

نئی دہلی

جنوبی ہندوستان کی مشہور سماجی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذریعہ ہجومی تشدد مخالف پوسٹر چسپاں کرنے کی مہم نے اترپردیش اور دہلی پولیس کو مضطرب کر دیاہے۔ اتر پردیش کی شاملی میں پوسٹر چسپاں کرنے پر پی ایف آئی کے کچھ حامیوں کو حراست میں بھی لیا گیا، جبکہ دہلی پولیس بھی پی ایف آئی کے ذمہ داروں کو ہراساں کر رہی ہے۔
ایسا کہنا ہے پی ایف آئی کے دہلی یونٹ کے سر براہ پرویز احمد کا جنہوں نے آج پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ پی ایف آئی نے ہجومی تشدد کے خلاف بیداری پھیلانے اور اس کی وجہ سے پیدا کوئے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرنے کے لئے گھر گھر پوسٹر چپکانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ایک خاکہ کے ذریعے قاتل بھیڑ کا دفاع کرنے اور بے خوف جینے کا پیغام ہے۔
پرویز احمد نے بتایا کہ جب سے یہ پوسٹر آویزاں کیا جارہا ہے تب سے دہلی پولیس کے اہلکار پی ایف آئی کے ذمہ داروں اور حامیوں کو یہ کہہ کر پریشان کر رہی ہے کہ پوسٹر اکثریتی سماج کے خلاف ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مہم بیدار ی کی ایک مہم ہے، اس میں ڈر اور خوف ختم کرنے کا پیغام ہے، جسے کرنے سے ہم نہیں رکیں گے ۔

Body:@

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.