عمر خالد کی گرفتاری پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے اس کی مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے عوام کے دلوں میں ڈر و خوف پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ کبھی اس طرح کا احتجاج کرنے کی کوئی جرت نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کے خلاف چارج شیٹ میں عمر خالد کا نام سامنے آیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ 8 جنوری کو طاہر حسین نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران عمر خالد اور خالد سیفی سے دہلی کے شاہین باغ میں ملاقات کی، جہاں عمر خالد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران کسی بڑے فساد کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔
عمر خالد کی گرفتاری قبل سیتارام یچوری، جیوتی گھوش، پروفیسر اپوروانند، یوگیندر یادو اور راہل رائے کو فسادات کے 'شریک سازشیوں' کے طور پر نامزد کیا ہے۔
عمر خالد کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر یو اے پی اے اور عمر کی گرفتاری کے خلاف ہیش ٹیگس چلنے لگے اور متعدد معروف شخصیات نے اس کی مذمت کی ہے اور عمر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔