ETV Bharat / state

Youth Congress Committee Meeting: 'پولنگ بوتھ یونٹ کسی بھی سیاسی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے' - آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس

پولنگ بوتھ کانگریس Polling Booth Congress کے صدر انتخاب عالم نے ایک میٹنگ میں آج کہا کہ پولنگ بوتھ یونٹ Polling booth unit کسی بھی سیاسی پارٹی کی روح یا ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور یہی یونٹ عوام اور ووٹروں کے رابطے میں رہتی ہے۔

Youth Congress Committee Meeting
Youth Congress Committee Meeting
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 7:38 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس کی ایک میٹنگ میں پولنگ بوتھ کانگریس Polling Booth Congress کے صدر انتخاب عالم نے کہا کہ پولنگ بوتھ یونٹ کسی بھی سیاسی پارٹی کی روح یا ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور یہی یونٹ عوام اور ووٹروں کے رابطے میں رہتی ہے اور عوام اور پارٹی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس All India Polling Booth Congress کی ایک میٹنگ میں کہی۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 'بوتھ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور جو بوتھ کاصحیح ڈھنگ سے انتظام کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جیت اسی پارٹی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس لیے ہماری پارٹی کے پولنگ بوتھ کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم ان تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہیں جو کانگریس پارٹی سے وفاداری رکھتے ہیں، وہ پوری طاقت کے ساتھ پولنگ بوتھ کانگریس میں شامل ہوں۔

میٹنگ میں جنرل سکریٹری روشن بگھیل، گربخش اہلووالیہ، قومی ترجمان روی والیا قومی سکریٹری ونود کمار، رضوان احمد، چھتیس گڑھ کے صدر آنند مشرا، دہلی ریاستی نائب صدر جتیندر سنگھ سولنکی سکریٹری سدھیر مہتا، سنیل سکسینہ، ونے کمار گپتا کے علاوہ تنظیم کے دیگر عہدیدار شامل ہوئے اور وہاں موجود تمام افسران نے قومی سطح پر پولنگ بوتھ کو مضبوط بنانے اور 2024 کے مشن کے لیے پوری طاقت سے کام کرتے ہوئے کانگریس کو جیت دلانے کا حلف لیا۔

انتخاب عالم نے کہا کہ آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس All India Polling Booth Congress کا ایک ہی خواب مشن 2024 ہے جس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ملک کا اگلا وزیر اعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ہی یہ خوبی ہے کہ بھارت میں بسنے والے تمام طبقوں، فرقوں اور سماج کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے ملک کو متحد رکھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس All India Polling Booth Congress مشن 2024 میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر پولنگ بوتھ Polling Booth پر سیکولر کمیٹیوں کی تشکیل عام عوام کے دروازے پر دستک دے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے 104 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس All India Polling Booth Congress کا قیام عمل آیا تھا۔ جس کے صدر انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سپریم کورٹ کے وکیل انتخاب عالم کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد ہر پولنگ بوتھ کے ذریعہ ہر گھر تک پہنچنا ہے اور وفاقی نظریہ اور گاندھیائی سیکولر نظریہ کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.