بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کرنے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے ملک کے انتخابی طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی لانے کی بات کہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ہزارے نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے نشانات کو خارج کردینا چاہیے کیونکہ یہ غیر آئینی ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ آئین میں کہیں کسی گروپ کے بارے میں نہیں لکھا ہے اور آج ملک میں چنندہ گروپ ہی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھیں بھارت کے آئین پر یقین ہے اور آئین میں کہیں بھی سیاسی پارٹیوں کے نشانات کا ذکر نہیں ہے۔