ETV Bharat / state

اددھو ٹھاکرے کے متنازعہ بیان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

گزشتہ روز شیوسینا صدر اددھو ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا تھا ک جن لوگوں کو ویر ساورکر پر بھروسہ نہیں ہے انھیں سرعام پیٹا جائے۔

author img

By

Published : Aug 24, 2019, 11:36 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:21 AM IST

سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

اددھو ٹھاکرے نے یہ تک کہا تھا کہ راہل گاندھی نے بھی ماضی میں ساورکر کی توہین کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹھاکرے یہ بیان ایسے وقت میں دیا تھا جب ونائک دامودر ساورکر کے مجسمے کو دہلی یونیورسٹی کے آرٹ گیلری میں لگایا گیا تھا اور اس مورتی پر این ایس یو آئی کارکنان کالک پوت دی تھی اور جوتوں کی مالا بھی پہنائی تھی۔

ٹھاکرے نے یہ کہا کہ جن لوگوں کو ویر ساورکر پر بھروسہ نہیں ہے انھیں سرعام پیٹا جائے کیونکہ ایسے لوگوں کو ساورکر کی جدوجہد اور اہمیت معلوم نہیں ہے۔

اس کے بعد سے ہی مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنا ردم عمل ظاہر کیا ہے۔

جے ڈی ایس کے ترجمان و راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں مورتی لگانے کا ایک اصول ہے وہاں کوئی اچانک جاکر مورتی نصب نہیں کرسکتا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ' ہوسکتا ہے کہ وہ بہت بڑے مجاہد آزادی ہوں گے لیکن کیا ان کی برٹش حکومت کو لکھے گئے معافی نامے کو فراموش کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے اددھو ٹھاکرے کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ' اگر وہ اس طرح کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب وہ اس ملک کو نہیں سمجھتے یہ ملک بالکل مختلف قسم کا ہے کیونکہ یہاں مختلف نظریات کے رہنما پیدا ہوئے ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

اس تعلق سے کانگریس رہنما طارق انور نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں مورتی وغیرہ لگانے کے لیے پہلے یونیورسٹی انتطامیہ سے پہلے اجازت لینی پڑتی ہے لیکن وہاں پر راتوں رات مورتی نصب کی گئی۔

حالانکہ مورتی پر کالک پوتنے اور اس کی توہین کرنے کے معاملے کو بھی انھوں نے غلط قرار دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.