ETV Bharat / state

تلنگانہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سونیا گاندھی پر سیاسی امور کمیٹی کا زور - کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو

Telangana Congress Urges Sonia to Contest from State : کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے سینئر لیڈر محمد علی شبیر نے کہا کہ اجلاس کے دوران تین قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں کانگریس کو تلنگانہ میں منتخب کرنے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرنا اور پارٹی کے قومی رہنماؤں سے اظہار تشکر شامل ہے۔

سونیا گاندھی
سونیا گاندھی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 6:51 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی نے کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی پر زور دیا ہے کہ وہ اس بار تلنگانہ سے انتخابات میں حصہ لیں۔ کمیٹی نے آج حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی۔

کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے سینئر لیڈر محمد علی شبیر نے کہا کہ اجلاس کے دوران تین قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں کانگریس کو تلنگانہ میں منتخب کرنے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرنا اور پارٹی کے قومی رہنماؤں سے اظہار تشکر شامل ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اندرا گاندھی کو میدک سے منتخب کیا گیا تھا۔ شبیر علی نے کہا کہ ریاست کی عوام سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے کیونکہ انہوں نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 6 ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلی ریونت ریڈی اسمبلی میں دیگر ضمانتوں کے بارے میں بیان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو ناگاپور میں منعقد ہونے والے پارٹی کے یوم تاسیس میں ریاست سے 50 ہزار افراد کی شرکت کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا نےریاست کی معاشی صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایاجبکہ اتم کمار ریڈی نے آبپاشی کے شعبے کے حالات کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کو بجلی، فائنانس، آبپاشی کے پراجکٹس میں ہوئے کرپشن کی تفصیلات سے واقف کروائے گی ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اجلاس میں ہر گاؤں میں اس مہینے کی 28 تاریخ سے گرام سبھا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اسی دن سے راشن کارڈز کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کو پارلیمانی حلقوں کے انچارج کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ نامزد عہدوں کو جلد پر کیا جائے گا-

یو این ائی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.