ETV Bharat / state

دہلی پولیس کا قتل کا سات مقدمہ حل کرنے کا دعوی - انوری بیگم نامی خاتون کے قتل

دہلی پولیس نے حولدار رتن لال سمیت سات قتل کے مقدمات حل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ رتن لال قتل کے الزام میں اب تک سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کا قتل کا سات مقدمہ حل کرنے کا دعوی

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 8:42 AM IST

وہیں پولیس کے مطابق نالے سے ملنے والی چار لاشوں کے معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، انوری بیگم نامی خاتون کے قتل کے الزام میں دو بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انکیت قتل کیس میں گرفتاری پہلے ہی ہوچکی ہے۔

ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'پولیس اب تک قتل کے سات مقدمات حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حولدار رتن لال کو 24 فروری کو قتل کیا گیا تھا۔ تفتیش میں اس جگہ پر لگے سی سی ٹی وی کو توڑنے اور پولیس پر حملہ کی سازش کا خلاصہ ہوا تھا۔

دہلی پولیس کا قتل کا سات مقدمہ حل کرنے کا دعوی

تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے اس معاملے میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت سلیم ملک عرف مننا، محمد جلال الدین، ​​ایوب، محمد یونس، عارف، محمد دانش اور محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دانش یوپی کے لونی کا رہائشی ہے۔

گزشتہ 27 فروری کو گوکل پوری میں واقع بھگیرتھی وہار کے نالے سے چار لاشیں برآمد ہوئی تھی ان چاروں کے قتل میں پنکج شرما، لوکیش، سمت اور انکیت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وہیں 25 فروری کو بھجن پورہ کے علاقے میں ایک مکان کو سی اے اے کے حامیوں نے نذر آتش کردیا۔ اس آگ میں پھنسے بہت سے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ لیکن اندر موجود 85 سالہ اکبری بیگم کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔

اس معاملے میں انسپکٹر پنکج اروڑا کی ٹیم نے ارون اور ورون نامی دو بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.