ETV Bharat / state

دہلی: پولیس نے قتل کا انکشاف کیا

عثمان پور پولیس نے عثمان پور تھانے علاقے سے کارٹون میں ملنے والی لڑکی کے قتل کا انکشاف کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 5:01 PM IST

پولیس نے قتل کا انکشاف کیا
پولیس نے قتل کا انکشاف کیا

نئی دہلی: عثمان پور پولیس نے عثمان پور تھانے علاقے سے کارٹون میں ملنے والی لڑکی کے قتل کا انکشاف کر لیا ہے، اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور تھانے علاقے میں ایک قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔جہاں 25 سالہ ایک لڑکی کو شرپسندوں نے قتل کر کے لاش کو عثمان پور پولیس اسٹیشن کے قریب سنسان جگہ پر پھینک دیا تھا جس کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔

دہلی: پولیس نے قتل کا انکشاف کیا۔ ویڈیو

معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی، جس کے بعد آج پولیس نے اس معاملے کے دو ملزمین نذیر اور انیل کی شناخت کرتے گرفتار کر لیا ہے ۔

اس معاملے سے متعلق ڈی سی پی وید پرکاش سوریہ نے بتایا ہے کہ مقتولہ حنا اور ملزم نذیر کے درمیان پہلے سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے حنا اکثر نذیر سے ملتی تھی۔

اس دن بھی مقتولہ حنا گھر سے اپنی بھابھی سے ملنے کے بہانے نذیر کی دکان پر پہنچی تھی ، جہاں کسی بات کو لے کر دونوں کے مابین جھگڑا ہوا جس کے سبب نذیر نے اپنے دوست انیل کمار کے ساتھ مل کر حنا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.