ETV Bharat / state

کورونا سے صحتیاب سپاہی کا پھولوں سے استقبال

قومی دارالحکومت دہلی کے امر کالونی تھانے میں تعینات سپاہی پروین کورونا کو شکست دے کر واپس آ چکے ہیں۔ اس دوران امر کالونی تھانے میں ان کا استقبال کیا گیا۔

سپاہی کا پھولوں سے استقبال
سپاہی کا پھولوں سے استقبال
author img

By

Published : May 9, 2020, 5:34 PM IST

دہلی میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں امر کالونی تھانے میں تعینات سپاہی پروین کورونا کو شکست دے کر واپس آ چکے ہیں۔ اس دوران امر کالونی تھانے میں ان کا استقبال کیا گیا۔

امر کالونی تھانہ کے تحت اوکھلا سبزی منڈی میں سپاہی پروین تعینات تھے۔ یہیں سے وہ کورونا متاثر ہوئے تھے جس کے بعد ان کو اپولو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ وہاں تقریبا 14 روز علاج کے بعد وہ کورونا سے جنگ جیت کر واپس لوٹے۔

جب وہ ہسپتال سے امر کالونی لوٹے تو ایس ایچ او اننت کمار گنجن سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے ان کا پھول مالا سے استقبال کیا اور لوگوں کو مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اوکھلا سبزی منڈی میں تعینات چار پولیس اہلکار میں کورونا انفیکشن پایا گیا جس کے بعد ان کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا وہیں اورکھلا سبزی منڈ کو 2 روز کے لیے سیل کر سینیٹائز کیا گیا تھا۔ پھر منڈی کو شروع کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.