مشرقی دہلی کے علاقے نیو اشوک نگر میں ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس شخص کی شناخت منیش یادو (26 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کے لواحقین مطابق 'منیش اپنے دوست کے ساتھ اس کے گھر گیا تھا۔ کسی بات پر اس کے مالک مکان کے ساتھ لڑائی ہو گئی۔ جس کے بعد کچھ لوگوں نے اس کی پٹائی کر دی، اطلاع پر گھر والے جائے وقوع پر پہنچے تو انہیں منیش بے ہوش ملا، اسی وقت دہلی پولیس کی پی سی آر وین بھی موقع پر آ گئی۔ گھر والے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں علاج کے لئے اسپتال لے کر جانے لگے لیکن نوجوان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا'۔
یہ بھی پڑھیے
بارہ بنکی: ریاست میں بے قابو جرائم سے متعلق میمورنڈم
فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، لیکن مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے منیش کے قاتلوں کو دیکھا ہے، اس کے باوجود پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔