نوئیڈا کے پولیس تھانہ سیکٹر 20 کے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے دو ملزمین کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 50 گرام چٹا (منشیات) بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے دہلی سے آنے والی، ڈی این ڈی بیریئر پر زائیلو سلور رنگ کی کار روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے روکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار تیز کردی اور پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی اور بیرئیر توڑتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس نے ان ملزمین کا تعاقب کیا جس سے شرف آباد پولیس چوکی کے سامنے تیز رفتاری کے باعث گاڑی پلٹ گئی۔
پولیس نے روہت شرما ولد پنیت سنگھ کو اس معاملے میں استعمال شدہ گاڑی سمیت گرفتار کر لیا اور دونوں کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال سیکٹر 30 نوئیڈا بھیج دیا گیا۔
علاج کے بعد ملزمین کو پولیس نے ڈسٹرکٹ اسپتال سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم پونیت سنگھ کے قبضہ سے 50 گرام چٹا (منشیات) برآمد ہوا۔ دونوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔