قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا میں پولیس نے کل لگژری گاڑی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے آٹھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا اور 10 لگژری کاریں بھی برآمد کی ہیں۔
واضح رہے کہ گروہ کے لوگ ڈیمانڈ پر ان گاڑیوں کو گجرات اور کشمیر میں فروخت کرتے تھے لیکن چوروں نے ان کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل کردیے گئے ہیں۔
ایسی صورتحال میں گاڑی مالکان کی پریشانی بڑھ گئی ہیں کیوں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں ان کاروں سے متعلق کوئی کام نہیں ہوسکتا۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ اصلی انجن اور چیسز نمبر ہوں لیکن چوروں نے تمام کاروں کے انجن اور چیسز نمبر تبدیل کردییے ہیں جس سے کاروں کی اصل شناخت بدل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اگر گاڑی کسی اور کو فروخت کرنا ہے تو اس کا اصل نمبر ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی گاڑی خریدنے یا چلانے کے اہل نہیں ہوگا۔
اگر گاڑی کا مالک کار کو دوسری ریاست میں لے جاتا ہے تو پھر وہاں بھی پریشانیاں کھڑی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کسی بھی گاڑی کی شناخت اس کے انجن اور چیسز نمبر سے ہی ہوتی ہے۔
گاڑیوں کے مالکان کو چوری کی گئی گاڑیوں معلومات متعلقہ کمپنیز تک پہنچانی ہوگی تاکہ کمپنی نئی چیسز اور انجن لگائے اور پھر ان کی دستاویزات کو نئی گاڑیوں کی طرح اپ ڈیٹ کرے، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے چیسز اور انجن کو اپ ڈیٹ کرے۔
اب گاڑیاں ملنے کے بعد کار مالکان کے سامنے ایک نئے طرح کے مسائل ہیں جو ان کے لیے کسی چیلینج سے کم نہیں ہے۔