ETV Bharat / state

وہ پھول جس کے الفاظ سے خوشبو آتی تھی

گلزار دہلوی اصلاً کشمیری پنڈت تھے، لیکن ان کی بات چیت سبھی سے تھی۔ بیشتر مسلمان اردو فارسی پر ان کی مضبوط گرفت کے سبب انھیں 'مسلمان' سمجھتے تھے اور انھیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں تھا کہ وہ صبح سے شام تک مسلمانوں کے درمیان ہی رہتے تھے۔

گلزار دہلوی پرانی دہلی میں رہا کرتے تھے
گلزار دہلوی پرانی دہلی میں رہا کرتے تھے
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:29 PM IST

پنڈت آنند موہن زتشی گلزار دہلوی پرانی دہلی میں رہا کرتے تھے ان کی رگ۔ رگ میں دہلی اور اس کی تہذیب بسی ہوئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

گلزار دہلوی ہماری مشترکہ تہذیب اور گنگا جمنی تمدن کی جیتی جاگتی تصویر تھے۔ گلاب کا ایک پھول پنڈت نہرو کی طرح ہمیشہ ان کی شیروانی پر آویزاں رہتا تھا۔

انھوں نے تمام زندگی شیروانی ہی پہنی اور میں نے کبھی انھیں اس کے بغیر نہیں دیکھا۔ اگر کسی کو سیکولرازم کی صحیح تصویر دیکھنی ہوتی تو وہ بلا جھجک گلزار دہلوی کے پاس چلا جاتا تھا۔

اردو، ہندی، فارسی، سنسکرت اور عربی کا ثقافتی ورثہ، کشمیر، پنجاب، دہلی اور یوپی کا سنگم اگر کسی ایک شخصیت میں دیکھنا مقصود ہو تو وہ گلزار دہلوی کے حضور میں حاضر ہوکر ان کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتا تھا اور گلزار دہلوی اس کی حسرت کو دیکھ کر دل ہی دل میں مسکراتے تھے۔

وہ اپنے والد ماجد علامہ زار دہلوی کے سچے جانشین ہی نہیں تھے بلکہ حضرت بیخود دہلوی، نواب سائل دہلوی اور علامہ پنڈت برجموہن دتاتریہ کیفی اور مولوی عبدالحق کے بھی صحیح جانشین تھے۔

دہلی کا اجڑتا ہوا اردو بازار برسوں ان کی سرگرمیوں کا مرکز رہا۔ وہ ہر برس رمضان کے مہینے میں روزہ رواداری رکھتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.