نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں رسوئی گھروں میں پائپ کے ذریعے قدرتی گیس (پی این جی) کی سپلائی کرنے والی کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے جمعہ کو اس ایندھن کی قیمت میں 5.85 روپے فی کیوبک میٹر (16.5فیصد)کا اضافہ PNG Price Hiked in Delhi-NCR کیا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ سے ہو گیا ہے، اس نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ لاگت میں اضافے کے باعث کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گوتم بدھ نگر میں پی این جی کی قیمت 41.71 روپے فی کیوبک میٹر ہو گئی ہے۔ آئی جی ایل نے پہلے 24 مارچ کو پی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کیوبک میٹر کا اضافہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
یوکرین روس جنگ کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اس کا اثر ملک کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر آرہا ہے۔
یو این آئی