بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی، تعلیم میں اصلاح اور معیار کو فروغ دینے کے سلسلے میں جمعہ کو جائزہ میٹنگ کی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ کی گئی میٹنگ میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے پرزور دیا۔
اس میٹنگ میں نئی تعلیمی پالیسی میں ٹکنالوجی کے استعمال، آن لائن تعلیم اور ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعہ سے سلیبس کی نشریات جیسے امور پر وزیراعظم نے خاص طور پر زور دیا۔
میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ معیاری تعلیم کو کیسے آگے بڑھایا جائے اور سب کو تعلیم مہیا کرانے کے بارے میں کیا اقدام اٹھائے جائیں۔ اس کے علاوہ 21 ویں صدی کی ضروریات کے مطابق تعلیم کے نئے سلیبس اور موجودہ چیلنجوں کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔
اس دوران مودی نے تعلیم کو مہارت پر مشتمل بنانے اور تعلیم پورٹل اور پروفیشنل کورسز کو فروغ دینے کے بارے میں بے غور و خوض کیا۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں آرٹی فیشیل انٹلی جنس کو تعلیم میں شامل کرنے، بھارت کے تعلیمی نظام کو عالمی سطح کا بنانے اور بھارت کو تعلیم کے شعبے میں عالمی طاقت بنانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ معیاری تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق کی گئی میٹنگ میں بھارتی تعلیمی نظام میں ملک کی ثقافتی تنوع اور ماحولیات پر بھی زور دیا گیا ہے۔