ETV Bharat / state

PM Uttarakhand Visit: وزیراعظم کا تیس دسمبر کو اتراکھنڈ کا دورہ

وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو اتراکھنڈ میں 17500 کروڑ روپے کے 23 پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے Foundation Stone Of 23 Projects in uttarakhand اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم 30 دسمبر کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 10:44 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 30 دسمبر جمعرات کے روز اتراکھنڈ کا ایک روزہ دورہ کریں گے PM visit Uttarakhand اس دوران بنیادی اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر سیکٹر میں ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، مودی اس دن وہاں 17500 کروڑ روپے کے 23 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے PM Modi To Lay Foundation Stone Of 23 Projects in uttarakhand ، ان میں 5750 کروڑ روپے کا لکھوار کثیر مقصدی پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ 1976 میں طے کیا گیا تھا اور برسوں سے زیر التواء ہے۔ اس پروجیکٹ سے 300 میگاواٹ بجلی اور 34000 ہیکٹر اضافی علاقے کے لئے سینچائی کے پانی اور چھ ریاستوں کو پینے کے پانی فراہم ہوگا۔

بیان کے مطابق مودی جمعرات کو وہاں 8700 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے دیہی اور سرحدی علاقوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور کیلاش مانسروور یاترا کے راستے میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:

مودی ادھم سنگھ نگر میں ایمس رشی کیش کے ذیلی مرکز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسی طرح ان کا پتھورا گڑھ میں جگجیون رام گورنمنٹ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد Jagjivan Ram Government Medical College رکھنے کا بھی پروگرام ہے۔

وزیر اعظم اس دورے کے دوران کاشی پور میں اروما پارک اور ستار گنج میں پلاسٹک انڈسٹریز پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف حصوں میں مکانات، پینے کے پانی اور سیوریج کی صفائی کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی پروگرام ہے۔

وزیر اعظم اس دوران جن 17 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان کی کل تخمینہ لاگت 14100 کروڑ روپے ہے۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.