ETV Bharat / state

'جان بھی جہان بھی' - لاک ڈاؤن سے متعلق وزیر اعظم کی گفتگو

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کا قدیم نظریہ ’وسودھیو کُٹُمبکم‘ کا ذکر کرتے ہوئے ہفتے کے روز’جان ہے تو جہان ہے‘ کی جگہ مبینہ طور پر نیا محاورہ پیش کیا ہے کہ ’جان بھی جہان بھی‘۔

جان بھی جہان بھی: مودی
جان بھی جہان بھی: مودی
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 12:16 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ سے ملک کو نکالنے میں صبر کے ساتھ کثیر سطحی قیادت کا فریضہ انجام دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کا قدیم نظریہ ’وسودھیو کُٹُمبکم‘ کا ذکر کرتے ہوئے ہفتے کے روز’جان ہے تو جہان ہے‘ کی جگہ مبینہ طور پر نیا محاورہ پیش کیا ہے کہ ’جان بھی جہان بھی‘۔

مودی نے ہفتے کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مکمل بندی کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چار گھنٹے تک غور و خوض کیا۔ اس میٹنگ میں مکمل بندی کو 14 اپریل کے بعد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، اور امید ہے کہ اگلے ہفتے ایک دو دنوں میں مودی اس کا اعلان کریں گے۔ میٹنگ کے بعد کئی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ نے اس جانب اشارہ بھی دے دیا۔

وزیراعظم نے 18 دن پہلے 22 مارچ کو جب 21 دن کے مکمل بند کا اعلان کیا تھا تب انہوں نے کہا تھا ’جان ہے تو جہان ہے‘ لیکن کورونا وائرس کے خوف کے سائے میں جینے والی پوری دنیا کی تشویش سے خود کو منسلک کرتے ہوئے مودی نے آج کہا ہے،’ جان بھی، جہان بھی‘ ۔

مودی نے کورونا وائرس کی لڑائی میں پوری دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کے تحت پہلے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک ) کے رکن ممالک سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مذاکرہ کیا اور پھر جی۔20 ممالک کے ساتھ میٹنگ کی قیادت کی۔

مودی کئی ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں مذاکرہ کر چکے ہیں۔ ان میں امریکہ، جاپان، برازیل اور کئی دیگر ممالک کے سربراہ شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ بھارت نے کئی ملکوں کو اس مشکل کی گھڑی میں کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج میں کام آ سکنے والی دوا ہائیڈراکسیکلوروکوین اور دیگر دواؤں کے ساتھ ساتھ طبی آلے حال ہی میں بھیجے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.