1949 میں دستور ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارت کے آئین کو اپنائے جانے کی یاد میں آج ملک بھر میں ’یوم آئین‘ (Constitution Day) کے طور پر منایا جارہا ہے۔ 2015 سے ہر برس آج کے دن کو ’یوم آئین‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ وزیراعظم مودی نے اس روز کی اہمیت کو تسلیم کیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی (PM Modi) نے ’یوم آئین‘ کے موقع پر عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دستور ساز اسمبلی میں بھارتی آئین ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 4 نومبر 1948 کو کی گئی تقریر کی تصویر شیئر کی۔ امبیڈکر نے اس وقت مسودہ آئین کو منظور کرنے کےلیے تحریک پیش کی تھی۔
اس کے علاوہ، بھارتی دستور ساز اسمبلی کے صدر راجندر پرساد کے ایک بیان کو بھی پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’کوئی بھی آئین چاہے کتنا ہی خوبصورت، منظم اور مضبوط کیوں نہ ہو اگر اسے ملک کے سچے، نڈر اور بے لوث رہنماؤں کے ذریعہ عمل میں نہیں لایا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا‘۔
1949 میں دستور ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارتی آئین کو اپنائے جانے کے موقع پر ہر سال 26 نومبر کو ’یوم آئین‘ منایا جاتا ہے تاہم آئین کو 26 جنوری 1950 میں نافذالعمل لایا گیا تھا جس کے بعد بھارتی جمہوریہ کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
’یوم آئین‘ پہلی بار 2015 میں بھارت کے پہلے وزیر قانون بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا گیا، جنہوں نے دستوری دستاویزات کے مسودوں کی تیاری میں اہم رول ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Constitution Day: بھارت کا آج 72واں یوم دستور
بھارت کا آئین، دنیا کے سب سے طویل تحریری آئینوں میں سے ایک ہے جو ایک تمہید اور 22 حصوں پر مشتمل ہے جبکہ اس میں 395 آرٹیکلز اور آٹھ شیڈول ہیں۔