دہلی کنٹنمنٹ میں ڈی آر ڈی او میں تعمیر کردہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کوویڈ ہسپتال کے افتتاح کے دوران ایس ایس دیسوال نے کہا کہ ’وزیراعظم نے لداخ دورے اور نمو میں فوجیوں سے خطاب سے تمام افواج کے حوصلے بلند کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ہمارے فوجی جوان، قوم کےلیے وقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی اور این سی آر کے شہری جو کورونا سے متاثر ہیں ان کی مدد کےلیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کوویڈ ہسپتال تیار کیا گیا ہے اور یہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ٹیم مریضوں کا علاج کرے گی۔
دیسوال نے کہا کہ ’قبل ازیں چینی شہر ووہان سے آئے بھارتی شہریوں کو چاولہ کیمپ میں رکھا گیا تھا جہاں ان کی دیکھ بھال کی گئی تھی۔
انہوں نے ڈی آر ڈی او عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ ’سردار ولبھ بھائی پٹیل کوویڈ ہسپتال کا عارضی ڈھانچہ صرف گیارہ دنوں میں تعمیر کیا گیا ہے جس میں 250 آئی سی یو بیڈس کے بشمول ایک ہزار بستر دستیاب ہیں۔