ETV Bharat / state

Independence Day 2023 وزیراعظم مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل - Independence Day celebrations in country

وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ ہندوستانی پرچم آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 2:10 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک میں یوم آزادی کی تقریبات سے قبل اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنی پروفائل تصویر کو 'ترنگا' میں تبدیل کردیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر (DP) کو تبدیل کرنے اور اس منفرد کوشش کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'ہر گھر ترنگا' تحریک کے جذبے میں آئیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں اور اس انوکھی کوشش کی حمایت کریں، جو ہمارے ملک عزیز اور ہمارے درمیان تعلق کو گہرا کرے گی۔ اس سے پہلے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اس سال 13 سے 15 اگست تک 'ہر گھر ترنگا' تحریک میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی پرچم آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت ہے اور عوام پر زور دیا کہ وہ ترنگا کے ساتھ اپنی تصاویر ’ہر گھر ترنگا‘ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔ وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیاکہ "ترنگا آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔ ہر ہندوستانی کا ترنگے سے جذباتی تعلق ہے اور یہ ہمیں قومی ترقی کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔"

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ "میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ 13 سے 15 اگست کے درمیان ہر گھر ترنگا تحریک میں حصہ لیں۔ ترنگا کے ساتھ اپنی تصاویر یہاں اپ لوڈ کریں۔ https://harghartiranga.com"۔ لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 1800 خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا ہینڈلز پر ترنگا، مٹی اور دیا کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کریں، ملازمین کو ہدایت

دہلی پولیس نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات سے پہلے قومی دار الحکومت دہلی میں چیکنگ اور حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔ اور حساس مقامات پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.