ETV Bharat / state

Parliament Winter session نئے ارکان پارلیمنٹ کو زیادہ مواقع ملنے چاہیے، مودی - مودی کی پارٹی لیڈروں سے اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پارٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کی افادیت میں اضافہ کریں اور جمہوری نظام میں پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنائیں۔ PM Modi on New MPs

نئے ارکان پارلیمنٹ کو زیادہ مواقع ملنے چاہئے، مودی

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 1:28 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پارٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کی پروڈکٹی وٹی میں اضافہ کریں اور جمہوری نظام میں پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنانا چاہیے۔ مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچنے پر اپنے میڈیا بیان میں یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس آزادی کے امرت کال میں ہو رہا ہے۔ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہمارے ملک کو جی 20 کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔ pm Modi urges political parties

آج جس طرح سے ہندوستان عالمی سطح پر اپنی شرکت بڑھا رہا ہے، ایسے میں ہمیں یہ چیئرمین شپ ملنا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ جس طرح سے عالمی برادری میں ہندوستان کا مقام اور اس کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہندوستان عالمی سطح پر اپنی شراکت داری میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جی 20 کی میزبانی کرنا ایک بڑا موقع ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جی 20 چوٹی کانفرنس صرف ایک سفارتی تقریب نہیں ہے، یہ دنیا کو ہندوستان اور اس کی جمہوریت کی صلاحیت کو مجموعی طور پر ظاہر کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ پچھلے دنوں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات میں اس پر بات ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ ہندوستان کا وہی جذبہ ایوان میں بھی ظاہر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Winter Session of Parliament سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کیلئے اوم برلا کی تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.