ETV Bharat / state

مودی، ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے - International Solar Alliance

اس سمٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔ اس میٹنگ میں دانشورانہ املاک کے تعلق سے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت ہوگی۔ اور کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی ڈنمارک کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 7:24 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکنسن سے آج ورچوئل طریقے سے دوطرفہ سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مرکزی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس موقع پر بھارت اور ڈنمارک کے مابین مشترک امور کے تحفظ کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس کا ایک اور بڑا مقصد یہ ہے کہ ڈنمارک کے ذریعہ بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں شامل ہونا ہے۔

بتادیں کہ اس سمٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔

ڈنمارک شمالی یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جس کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تجارتی تعلقات گزشتہ کچھ برسوں میں مزید بہتر ہوئے ہیں۔ اور اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بھارت، ڈنمارک کے ساتھ مزید سیاسی و دیگر امور پر گہرے تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزارت خارجہ نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ورچوئل اجلاس دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس میٹنگ میں دانشورانہ املاک کے تعلق سے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت ہوگی۔ اور کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.