مرکزی صحت اور فلاح وبہود کے وزیر اور دہلی بی جے پی کے سابق صدر ہرشن وردھن نے جمعرات کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہےکہ مودی 3 اور 4 فروری کو پارٹی امیدواروں کے حق میں ایک ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نےبتایا کہ 3 فروری کو مشرق اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والی بیس اسمبلیوں کے لئے بی جے پی امیدواروں کے حق میں کڑکڑڈوما عدالت کے نزدیک سی بی ڈی میدان میں منعقد ریلی سے مودی خطاب کریں گے۔
ریلی میں دونوں پارلیمانی حلقوں کےتحت 20 اسمبلیوں کے لئے بی جےپی امیدوار موجود ہوں گے۔ ریلی دوپہر ڈھائی بجے سے ہوگی۔
انہوں نےبتایا کہ دوسری ریلی 4 فروری کو دوراکا کےسیکٹر 14 میں واقع رام لیلا میدان میں ہوگی، اس ریلی میں جنوبی اور مغربی دہلی لوک سبھا علاقے کےتحت آنےوالے 20 اسمبلی حلقوں کے بی جےپی امیدوار موجود ہوںگے۔