ETV Bharat / state

Droupadi Murmu India’s New President: درپدی مرمو کو وزیر اعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے مبارکباد دی

این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی صدارتی انتخابات میں جیت پر وزیر اعظم نریندر یشونت سنہا سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔ PM Modi, Sinha, Opposition Leaders Extend Best Wishes

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 9:56 PM IST

Updated : Jul 21, 2022, 10:04 PM IST

درپدی مرمو کو وزیر اعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کرمبارکباد دی۔ ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔انہوں نے بھی نئی صدر کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ دروپدی کی زندگی، ابتدائی دنوں میں ان کی جدوجہد، ان کی گہری خدمات اور ان کی شاندار کامیابی ہر بھارتی کو متاثر کرتی ہے۔ وہ ہمارے شہریوں خصوصاً غریب، پسماندہ اورحاشئے پر زندگی گزاررہے لوگوں اور دبے کچلے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔

ایک الگ ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، 'بھارت نے آج نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب 1.3ارب بھارتی آزادی کا امرت مہوتسومنا رہے ہیں، بھارت کی قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی، جو ملک کے مشرقی علاقے کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پیدا ہوئی، ہماری صدر منتخب ہوئی ہے۔ اس کامیابی کے لیے دروپدی مرمو کو مبارکباد۔

وزیر اعظم مودی نے کہا 'مرمو جی ایک بہترین ایم ایل اے اور وزیر رہیں۔ جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر ان کا دور قابل ذکر تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین صدر کے طور پر بھارت کی قیادت کریں گی۔ وہ بھارت کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گی۔

وہیں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ملک کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دی ہے۔ اوم برلا نے کہا کہ دروپدی مرمو نے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو آواز دی اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ان کی قابل رہنمائی میں ہم وطن ایک نئے بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • Hearty Congratulations to Smt. Draupadi Murmu ji on being elected as the President of India. Your role in giving voice to hopes & aspirations of people is exemplary. I hope under your able guidance, people of our country will make a leading contribution in building a New India.

    — Om Birla (@ombirlakota) July 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے قومی جمہوری اتحاد کی امیدوار دروپدی مرمو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دروپدی مرمو نے صدارتی انتخابات کے تیسرے دور کی گنتی کے بعد فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ایک تحریری بیان میں یشونت سنہا نے دروپدی مرمو کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام ہم وطنوں کے ساتھ وہ بھی دروپدی مرمو کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور نظریے کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوا ہے۔

  • I join my fellow citizens in congratulating Smt Droupadi Murmu on her victory in the Presidential Election 2022.

    India hopes that as the 15th President of the Republic she functions as the Custodian of the Constitution without fear or favour. pic.twitter.com/0gG3pdvTor

    — Yashwant Sinha (@YashwantSinha) July 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مرکزی وزیر داخلہ امت نے بھی دروپدی مرمو کو جیت کی مبارکباد دی۔

صدارتی انتخابات میں جیت کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دروپدی مرمو کو مبارکباد پیش کی۔

صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے تیسرے دور کے بعد، دروپدی مرمو کو کل 3219 ووٹوں میں سے 2161 ووٹ ملے جن کی ووٹوں کی قیمت 577777 ہے جبکہ یشونت سنہا کو 1058 ووٹ ملے جن کی ووٹ قیمت 261062ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Presidential Election Counting: دروپدی مرمو بھارت کی نئی صدر جمہوریہ

Last Updated : Jul 21, 2022, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.