ETV Bharat / state

وزیراعظم نے گردابی طوفان 'یاس' کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا - Cyclone yaas Odisha West Bengal

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اجلاس میں گردابی طوفان 'یاس' سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ریاستوں اور مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے گردابی طوفان 'یاس' کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے گردابی طوفان 'یاس' کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا
author img

By

Published : May 23, 2021, 7:12 PM IST

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان 'یاس' 26 مئی کی شام کو 155-165 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے تیز ہوکر 185 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کے اندازے کے ساتھ مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا اندازہ ہے۔

اس سے مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلی اضلاع میں زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں تقریبا 2 سے 4 میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات باقاعدگی سے تمام متعلقہ ریاستوں کو تازہ ترین پیش گوئی کے ساتھ بلیٹن جاری کررہاہے۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کابینہ کے سکریٹری نے تمام ساحلی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کی۔

وزارت داخلہ اس صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہی ہے اور ساحلی ریاستوں اور متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ریاستوں میں کشتیاں ، درختوں کو کاٹنے کے سازوسامان ، ٹیلی مواصلات کے سازوسامان وغیرہ کی 46 ٹیمیں پہلے ہی تیار کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ 13 ٹیموں کو تعینات کرنے کے لئے ہوائی جہاز میں منتقل کیا جا رہا ہے اور 10 ٹیموں کو ایمرجنسی کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے امدادی ، تلاشی اور بچاؤ کاموں کے لئے جہاز اور ہیلی کاپٹر تعینات کردیئے ہیں۔ ایئر فورس اور آرمی انجینئر ٹاسک فورس کے یونٹوں کو تعیناتی کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔ انسانی امداد کے ساتھ سات بحری جہازوں اور تباہی سے متعلق امدادی یونٹ مغربی ساحل پر تیار ہیں۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کی جانب سے تیل کی تمام تنصیبات کو سمندر میں محفوظ رکھنے اور جہازوں کو محفوظ بندرگاہ تک پہنچانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزارت بجلی نے ایمرجنسی ورکنگ سسٹم کو چالو کیا ہے اور ٹرانسفارمرز ، ڈی جی سیٹ اور آلات وغیرہ تیار رکھے ہیں تاکہ بجلی کو فوری بحال کیا جاسکے۔

وزارت ٹیلی مواصلات ٹاورز اور تبادلے کی مستقل نگرانی کر رہی ہے اور ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک کی بحالی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے متاثرہ ریاستوں کو صحت کے شعبے کی تیاریوں اور متاثرہ علاقوں میں کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نے تمام جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور ایمرجنسی جہازوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف ریاستی ایجنسیوں کو خطرناک مقامات سے لوگوں کو نکالنے کی تیاریوں میں مدد فراہم کررہا ہے اور طوفان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لوگوں میں مسلسل بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.