ETV Bharat / state

مودی نے نرسمہا راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا

سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے 100 ویں یوم پیدائش پر نریندر مودی نے کہا کہ جب ہم نرسمہا راؤ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو، یقینی طور پر سیاستداں کے طور پر ان کی شبیہ ہمارے سامنے گردش کرنے لگتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ کئی زبانیں جانتے تھے۔

pm modi pays tributes to former PM of india P. V. Narasimha Rao
وزیراعظم نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 2:14 PM IST

مودی نے سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے سب سے تجربہ کار رہنماؤں میں سے ایک تھے اور انہوں نے کافی نازک دور میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔

مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہیں سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج 28 جون کو بھارت اپنے ایک سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے، جنہوں نے نازک دور میں ملک کی قیادت سنبھالی۔ آج ان کی پیدائش کے صد سالہ برس کی شروعات کا دن ہے۔

مودی نے کہا کہ وہ ایک طرف بھارتی اقدار میں رچے بسے تھے، تو دوسری جانب انہیں مغربی ادب اور سائنس کا بھی علم تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے سب سے تجربہ کار رہنماؤں میں سے ایک تھے لیکن ان کی زندگی کا ایک اور پہلو بھی ہے، جسے واضح کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں جاننا بھی چاہیے۔ نرسمہا راؤ کم عمری میں ہی تحریک آزادی میں شامل ہوگئے تھے۔

جب حیدر آباد کے نظام نے وندے ماترم گانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا تب ان کے خلاف تحریک میں انہوں نے بھی سرگرم طور پر حصہ لیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 17 برس تھی۔ چھوٹی عمر سے ہی وہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے میں آگے تھے۔ اپنی آواز بلند کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے تھے۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'نرسمہا راؤ تاریخ سے بخوبی واقف تھے۔ بہت ہی عام سطح سے ان کا اٹھ کر آگے بڑھنا، تعلیم پر ان کا زور، سیکھنے کا ان کا رجحان اور ان سب کے ساتھ ان کی قیادت کی صلاحت۔ سب کچھ یاد رکھنے کی بات ہے۔

انہوں نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش کے صد سالہ برس کے موقع پر ان کی زندگی اور خیالات کے بارے میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ جاننے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.