نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ دورے کے بعد اتوار کی رات دیر گئے بھارت واپس آگئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے وزیر اعظم کی وطن واپسی پر پالم ہوائی اڈے کے باہر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور دیگر رہنماؤں سے پوچھا کہ ملک میں کیا چل رہا ہے؟ دہلی ہوائی اڈے پر نڈا اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دہلی کے بی جے پی اراکین پارلیمان ہرش وردھن، ہنس راج ہنس اور گوتم گمبھیر کے علاوہ پارٹی کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔
-
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi returns to Delhi after concluding his state visits to US and Egypt, received by BJP chief JP Nadda and other party leaders pic.twitter.com/H0FsEyzRqz
— ANI (@ANI) June 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Prime Minister Narendra Modi returns to Delhi after concluding his state visits to US and Egypt, received by BJP chief JP Nadda and other party leaders pic.twitter.com/H0FsEyzRqz
— ANI (@ANI) June 25, 2023#WATCH | Prime Minister Narendra Modi returns to Delhi after concluding his state visits to US and Egypt, received by BJP chief JP Nadda and other party leaders pic.twitter.com/H0FsEyzRqz
— ANI (@ANI) June 25, 2023
جب ایم پی منوج تیواری سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم نے ہوائی اڈے پر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا پوچھا کہ تو منوج تیواری نے بتایا کہ انہوں نے (مودی) نڈا جی سے پوچھا کہ یہاں حالات کیسے چل رہے ہیں اور نڈا جی نے انہیں بتایا کہ پارٹی رہنما ان کی نو سالہ حکومت کے 'رپورٹ کارڈ' کو لیکے عوام تک پہچ رہے ہیں اور ملک خوش ہے۔ اسی دوران بی جے پی رہنما پرویش ورما نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے پوچھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور پارٹی کے عوامی رابطہ پروگرام کی کیا حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:۔ PM Modi Concludes Egypt Visit وزیراعظم مودی کا دورہ مصر اختتام کو پہنچا، دہلی روانہ
آپ کو بتا دیں وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کے دورے پر تھے۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے صدر جو بائیڈن سے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا اور امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ امریکہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر مصر کے اپنے پہلے دورے کی جھلکیں شیئر کیں۔ ویڈیو میں ان کی افریقی ملک آمد، اپنے مصری ہم منصب مصطفیٰ مدبولی، مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات اور بھارتی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔