قومی دارالحکومت دہلی میں ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے ملک کے عوام اور اپنی جانب سے وزیراعظم شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش کے لوگوں کو رمضان کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔
دونوں رہنماؤں نے کوروناوبا کی وجہ سے خطے میں پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ملک میں اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات پر بات کی۔
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ 15 مارچ کو سارک ممالک کے درمیان ہوئی میٹنگ میں کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے خصوصی اقدامات اور انتظامات کے ساتھ عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے سارک كووڈ-19 ہنگامی فنڈ میں بنگلہ دیش کے 15 لاکھ ڈالر کے تعاون کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے خطے میں کوروناوبا سے نمٹنے کی سمت میں پہل اور تال میل کی کوششوں کے لیے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ادویات اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کے لیے بھی بھارت کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سڑک، ریل، آبی اور فضائی راستوں سے ضروری اشیاء کے ہموار نقل و حمل پر اطمینان ظاہر کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے تہذیب، زبان اور بھائی چارے پر مبنی رشتے کو یاد کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی صورت حال پر اطمینان ظاہر کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت، بنگلہ دیش کو کوروناکے ساتھ نمٹنے میں ہر مدد دینے کو تیار ہے۔
مسٹر مودی نے وزیراعظم شیخ حسینہ کی اچھی صحت کی خواہش کی اور انہیں نیک خواہشات بھی دیں۔