ETV Bharat / state

'وزیراعظم نے سارا پیسہ اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا'

نریندر مودی اپنے ساتھ ان شخصیات کے پوسٹر لگوا رہے ہیں جنہوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ نہ صرف ان کے رُتبہ کی بے عزتی ہے بلکہ اس سے ان کا قد بھی کم ہو رہا ہے۔ یہ باتیں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن سید ناصر حسین نے کہی۔

syed nasir hussain
سید ناصر حسین
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:07 PM IST

Updated : Sep 26, 2020, 10:17 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مختلف جگہوں پر ایک پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک طرف ہیں جبکہ دوسری جانب سبھاش چندر بوس، اور سوامی وویک آنند کو دکھایا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس پوسٹر کے بعد کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سید ناصر حسین نے پوسٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'مودی اپنی شبیہ کو دنیا بھر میں چمکانے کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'نریندر مودی اپنے ساتھ ان شخصیات کے پوسٹر لگوا رہے ہیں، جنہوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا یہ نہ صرف ان کے رُتبہ کی بے عزتی ہے بلکہ اس سے ان کا قد بھی کم ہو رہا ہے۔'

pm modi poster with subhash chandra bose and swami vivekananda
پوسٹر

مزید پڑھیں:

’بالاسبرامنیم ملک کی موسیقی اور لسانی ثقافت کی ایک عمدہ مثال تھے‘

سید ناصر حسین نے مزید کہا کہ، 'یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نریندر مودی نے اس طرح کیا ہے، بلکہ جب امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر براک اوباما، شی جنگ پنگ، اور دیگر بین الاقوامی سیاسی لیڈران کے ساتھ ان کی ملاقات سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ انہیں بس اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی فکر ہے، اس میں چاہے ملک کی شبیہ خراب ہو جائے۔'

Last Updated : Sep 26, 2020, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.