ETV Bharat / state

Delhi Flood پی ایم مودی نے دہلی ایل جی کو فون کرکے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا - دہلی میں سیلاب

وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو فون کیا اور دہلی میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وہیں دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد اب کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ PM Modi called lg saxena from france

مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال
مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 10:55 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے دہلی میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے فون پر بات چیت کی اور سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹر پر یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کے مطابق جمعرات کی رات وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس سے فون کرکے دہلی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

  • #WATCH | Latest visuals from Shanti Van area of Delhi; people face problems due to water-logging situation.

    Several areas of the city are reeling under flood and water-logging as the water level of river Yamuna continues to rise following heavy rainfall and the release of water… pic.twitter.com/5XmKxYSk7r

    — ANI (@ANI) July 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس سے فون کیا اور دہلی میں پانی جمع ہونے، سیلاب کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ہر ممکن مدد لے کر دہلی کے مفاد میں مناسب قدم اٹھانے کی ہدایات دی۔ دہلی میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کو لے کر جمعرات کی سہ پہر لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹریفک وغیرہ کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے لیے گئے۔

  • #WATCH Flood situation in Delhi | Heavy rainfall & increase in Yamuna river's water level triggers waterlogging in parts of Delhi; visuals from near Supreme Court. pic.twitter.com/45SViam4lQ

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں تمام اسکولوں اور کالجوں کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور دوسری ریاستوں سے دہلی آنے والی بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔ سرکاری دفاتر میں جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے پیش نظر اب وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ گورنر کو مرکزی حکومت سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال
مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال

بتادیں کہ دہلی میں جمنا کے پانی کی سطح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد اب کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تاہم اس میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح خطرہ اب بھی ٹل نہیں سکا۔ جمنا کی وارننگ لیول 206.50 میٹر ہے جبکہ خطرے کی سطح 205.33 میٹر تک ہے۔ اس کے پانی کی سطح اب بھی بلند ترین سطح پر ہے اور پانی مسلسل رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ سول لائن کے بعد اب آئی ٹی او کا علاقہ بھی زیر آب آنے لگا ہے۔

مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال
مودی کا دہلی ایل جی کو فون کال

مزید پڑھیں:۔ Delhi Floods دہلی میں اتوار تک تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی، کیجریوال

پانی کی سطح کی بات کریں تو جمعرات کی شام 6 بجے جمنا کے پانی کی سطح 208.66 میٹر ریکارڈ کی گئی جو کہ تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ جمعرات کی رات آٹھ بجے تک اس کا پانی کی سطح 208.66 میٹر رہی، لیکن اس کے بعد جمنا کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کی رات 9 بجے 208.65 میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد رات 10 بجے یہ 208.63 میٹر تک آگیا۔ جمعہ کی صبح 6 بجے پانی کی سطح 208.46 تک پہنچ گئی حالانکہ پانی کی سطح اب بھی خطرے کی سطح سے تقریباً ڈھائی میٹر اوپر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.