ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی اور کانگریس رہنماوں کی آسٹریلیا کو مبارک باد، ٹیم انڈیا کی بھی ستائش - ٹیم انڈیا کی شکست

ورلڈ کپ 2023 فائنل میں آسٹریلیا کی کامیابی اور ٹیم انڈیا کی شکست پر مختلف لوگوں اور رہنماوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ Reactions on World Cup tournament 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 7:40 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ورلڈ کپ فائنل میچ میں ایک قابل ستائش کارکردگی تھی۔ جس کا اختتام شاندار کامیابی پر ہوا۔ وزیراعظم مودی نے ورلڈ کپ فائنل میچ کے شاندار کھیل کے لیے ٹریوس ہیڈ کی بھی ستائش کی۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد! ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم کی ایک قابل ستائش کارکردگی تھی جس کا اختتام ایک شاندار کامیابی پر ہوا۔ ٹریوس ہیڈ کو ان کے شاندار کھیل کے لیے مبارکباد"۔

  • Congratulations to Australia on a magnificent World Cup victory! Theirs was a commendable performance through the tournament, culminating in a splendid triumph. Compliments to Travis Head for his remarkable game today.

    — Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی صلاحیت اور ورلڈ کپ میچز میں بہترین مظاہرہ قابل ذکر ہے۔ مودی نے کہا کہ "ورلڈ کپ کے ذریعے آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل دید تھا۔ آپ نے بڑے جذبے کے ساتھ کھیلا اور آپ لوگ قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں"۔

  • Dear Team India,

    Your talent and determination through the World Cup was noteworthy. You've played with great spirit and brought immense pride to the nation.

    We stand with you today and always.

وہیں دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر ٹیم آسٹریلیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ذکر ہے اور پورے ٹورنامنٹ میں اپنے شاندار کھیل سے انہوں نے ہندوستانی کھیل کے شائقین کے دلوں کو جیتا ہے۔ صدر کانگریس کھڑگے نے کہا کہ "ٹیم آسٹریلیا کو مبارکباد۔ ہندوستان نے اچھا کھیلا اور دل جیت لیے۔ کھیل میں آپ کی قابلیت اور اسپورٹس مین شپ نظر آئی۔ ہر ہندوستانی کو پورے ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔ ہم ہمیشہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور آپ کی حصولیابیوں کی قدر کریں گے‘‘۔

  • Congratulations Team Australia.

    India played well and won hearts.
    Your talent and sportsman’s spirit was visible in the game.

    Every single Indian is proud of your remarkable performance throughout the World Cup.

    We will always cheer for you and cherish your accomplishments.…

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) November 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ٹیم انڈیا، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جیتیں یا ہاریں۔ ہم آپ سے کسی بھی طرح سے پیار کرتے ہیں اور ہم اگلا بھی جیتیں گے۔ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار جیت پر مبارکباد۔

  • Team INDIA, you played solidly well through the tournament!

    Win or lose - we love you either way and we will win the next one.

    Congratulations to Australia for a well deserved World Cup victory.

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا خواب چکناچور، آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپیئن

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں شکست سے بھارتی شائقین کے دل ٹوٹ گئے

واضـح رہے کہ گجرات کے احمدآباد اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا نے 240 رن بناکر آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو آسٹریلیا کی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے آسانی اس ہدف کو پار کرکے ورلڈ کپ 2023 حاصل کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کی اور 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.