ETV Bharat / state

'ہماری پوسٹ پر کسی کا قبضہ نہیں' - ملک ہلاک ہوئے جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدرات میں آج کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔

'ہماری پوسٹ پر کسی کا قبضہ نہیں'
'ہماری پوسٹ پر کسی کا قبضہ نہیں'
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:34 PM IST

Updated : Jun 19, 2020, 10:44 PM IST

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ہے، ہماری کوئی بھی پوسٹ کسی کے قبضے میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو مناسب کارروائی کے لیے کھلی چھوٹ ہے، پورا ملک ہلاک ہوئے جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے اور اس واقعے سے پورا ملک غم زدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہوئے جوانوں نے ملک کی طرف آنکھ اٹھانے والے لوگوں کو سبق سکھایا ہے۔بھارت امن و دوستی چاہتا ہے اور ہم جوانوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا'ہمارے 20 بہادر ء لداخ میں مارے گئے تھے، لیکن جنھوں نے مادر ہند کی طرف نگاہ اٹھائی تھی وہ انہیں سبق سکھانے گئے تھے۔

مودی نے کہا کہ چاہے کوئی واقعہ ہو، کوئی کارروائی ہو، بحری بری، ہماری افواج ملک کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہی ہیں۔

'ہماری پوسٹ پر کسی کا قبضہ نہیں'

انہوں نے کہا'آج ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی بھی ہم سے ایک انچ بھی زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔ آج بھارت کی افواج بھی مختلف شعبوں میں بیک وقت مہم چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں'۔

مودی نے مزید کہا کہ پچھلے برسوں میں ملک نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی دوسری ضروریات جیسے لڑاکا طیارے، جدید ہیلی کاپٹر، میزائل دفاعی نظام وغیرہ پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نئے تشکیل پائے جانے والے انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہماری گشت کرنے کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ۔گشت میں اضافے کی وجہ سے، چوکسی میں اضافہ ہوا ہے اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر سرگرمیوں کا بروقت پتہ چلتا ہے۔جن علاقوں میں جہاں پہلے زیادہ نظر نہیں رہتی تھی، اب ہمارے فوجی بھی اچھی طرح سے نگرانی کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کے اہل ہیں۔اب تک جن کو کوئی نہیں پوچھتا تھا، کوئی روک ٹوک نہیں تھی، اب ہمارے فوجی انہیں ڈگر ڈگر پر روکتے ہیں، ٹوکتے ہیں تو تناؤ بڑھتا ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2020, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.