ETV Bharat / state

این ڈی اے حکومت 2 کا ایک سال مکمل، مودی نے کامیابیوں کا ذکر کیا - وزیراعظم

مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی دوسری مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہم وطنوں کے نام کھلے خط میں وزیراعظم نریندر مودی نے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 130 کروڑ لوگوں کے حال اور مستقبل کا فیصلہ کبھی بھی کوئی آفت نہیں کر سکتی۔

PM lists Art 370 abrogation, CAA, Ram temple settlement among key achievements of 2nd term
این ڈی اے حکومت 2.0 کا ایک سال مکمل‘ مودی نے کامیابیاں گنوائی
author img

By

Published : May 30, 2020, 1:33 PM IST

نریندر مودی نے اپنے خط میں لکھا 'اپنے ہم وطنوں کی توقعات اور حسرتوں کو پورا کرنے کی سمت میں تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے تھے، لیکن اسی درمیان کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کے ساتھ ہمارے ملک کو بھی الجھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے نمٹنے کے لیے پورے ملک نے اپنے منفرد اتحاد اور عزائم سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک سال کے دوران اہم کامیابیوں کو گناتے ہوئے 'جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے ہٹانے، رام مندر کے لیے راستہ ہموار کرنے اور اِس کی تعمیر کی مہم میں تیزی لانے، مسلم خواتین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ایک ساتھ تین طلاق کے طریقے پر روک لگانے اور شہریت ترمیمی قانون کو لاگو کرنے کو تاریخی فیصلے قرار دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں عوام نے انہیں ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دنیا میں بھارت کے مقام کو بلند کرنے کے لیے چنا تھا جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلوں سے ان کے خوابوں کی تکمیل ہوتی ہے۔ نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت نے ملک کی بیرونی اور دفاعی پالیسیوں کو بھی نئی جہت بخشی ہے، جس کی وجہ سے بھارت کو دیکھنے کا، دنیا کا نظریہ بدل گیا ہے۔

مودی نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعہ قومی اتحاد اور اس کی روح کو تقویت بخشی گئی ہے۔

ایودھیا میں رام مندرکے بارے میں سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ صدیوں سے جاری تنازعہ کا پرامن اختتام عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے تین طلاق پر قانون اور شہریت قانون میں ترمیم کو تاریخی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کی مدت میں، سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والے بہت سے اقتصادی اور سیاسی فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معیشت کو کمزور حالات سے باہر نکالنا، ملک سے شدت پسندی کے سائے کو دور کرنا، کسانوں، غریبوں کو صحیح معنوں میں خوشحال بنانا اور چیلنجوں کو موقعوں میں بدلنے کی اہلیت پیدا کرنا حکومت کے اہم کارنامے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے اپنی دوسری مدت کے پہلے سال میں نئے بھارت کے خواب کو پورا کرنے پر زور دیا اور ملک میں سبھی کسانوں کو پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت ہر سال چھ ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں و چھوٹے تاجرین کےلیے پنشن فراہم کرنا بھی اِس مدت کی خاصیت رہی ہے۔ اس دوران حکومت نے نئی جل شکتی وزارت بھی قائم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.