ETV Bharat / state

مہاتما کو ای ٹی وی کا خراج، وزیر اعظم کی ستائش - 2 اکتوبر کو گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن کی میوزیکل ویڈیو پیش

ای ٹی وی بھارت نے گاندھی جی کے  150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 2 اکتوبر کو گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن کی میوزیکل ویڈیو پیش کی تھی۔

ای ٹی وی  بھارت کی پیشکش کی ستائش
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 10:46 AM IST

Updated : Oct 20, 2019, 12:06 PM IST

وزیر اعظم مودی نے گذشتہ شام ایک پروگرام میں ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تیار کردہ اس ویڈیو کی نمائش کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عظیم شخصیات کو دیدار کرایا۔

ای ٹی وی بھارت کی پیشکش کی ستائش

اس میوزک ویڈیو میں، مختلف خطوں کے اداکاروں نے گاندھی جی کے نظریات کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے اپنی آواز دی ہے۔ اس ویڈیو کو راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے لانچ کیا تھا۔

مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ، وزیر اعظم مودی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو مدعو کیا اور ان سے مہاتما گاندھی کے نظریات کو عام کرنے کی اپیل کی۔

اس دوران وزیر اعظم مودی نے ای ٹی وی بھارت کی پیش کش کی تعریف کی اور ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تیار کردہ میوزک ویڈیو کونمائش کے دوران شرکا کو دکھایا۔

اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی ای ٹی وی کے اس اقدام کی تعریف کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا'' @ ایناڈو_ہندی پوجیہ باپو کے پیارے بھجن کی عمدہ پرزنٹیشن کے لیے آپ کو دلی مبارکباد۔ مہاتما گاندھی کے خواب کی مناسبت سے، میڈیا نے 'سوچھ بھارت' مہم میں بہت تعاون کیا ہے۔ اب باری ہے کہ ملک کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے آزاد کریں۔''

اس پروگرام کے دوران ، گاندھی کے نظریات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے چار ویڈیوز دکھائے گئے ، جن میں ای ٹی وی بھارت کی پیش کش شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے تارک مہتا گروپ، راج کمار ہیرانی، وزارت ثقافت اور حکومت ہند کی تیار کردہ ویڈیو بھی دکھائی۔ ان تمام ویڈیوز کی تشہیر کے پیچھے مقصد گاندھی کے نظریات کو فروغ دینا تھا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو، جسے ای ٹی وی بھارت نے تیار کیا ہے، وہ گاندھی جی کے سب سے پسندیدہ بھجن میں سے ایک ہے۔

اس اجلاس میں شامل ہونے والی تمام شخصیات کا وزیر اعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کیا۔

اس شاندار تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں میں عامر خان، شاہ رخ خان، راجکمار ہیرانی، کنگنا رناوت، آنند ایل رائے، ایس پی بالاسبھرامنیم ، سونم کپور، جیکی شروف، سونو نگم، ایکتا کپورشامل تھے۔

وہیں اس موقع پر تارک مہتا کے ارکان سمیت بھارتی فلم و تفریحی صنعت کے ممبران کے ساتھ ای ٹی وی گروپ نے کے عہدیدار نے بھی شرکت کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 20, 2019, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.