ETV Bharat / state

مودی کو ورلڈ کپ میچ میں شرکت کی فرصت مل گئی منی پور جانے کی نہیں: جے رام رمیش - تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو احمد آباد میں ورلڈ کپ میچ میں شرکت کے لیے وقت مل گیا تاہم انہیں تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ کرنے کا وقت نہیں مل سکا۔

Jairam Ramesh Criticizes Modi Gov
Jairam Ramesh Criticizes Modi Gov
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 6:53 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شرکت کے لئے وقت مل گیا ہے، لیکن ابھی تک تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ کرنے کے لئے وقت نہیں مل سکا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیحات واضح ہیں "وزیر اعظم کو احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آنے کا وقت مل گیا جس اسٹیڈیم کا نام انہوں نے اپنے نام سے رکھ لیا ہے۔ کل سے وہ راجستھان اور تلنگانہ میں کانگریس کو گالی دینے اور بدنام کرنے کے کام پر واپس آ جائیں گے۔ لیکن پھر بھی وزیراعظم مودی نے منی پور کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا جو اب بھی تناؤ کشیدہ حالات سے متاثر ہے۔ مودی کی ترجیحات واضح ہیں"۔

  • PM found time to be at the stadium in Ahmedabad he got named after himself. From tomorrow, he’ll be back to abusing & defaming Congress in Rajasthan & Telangana. But still, he hasn’t found it fit & proper to visit Manipur that is still tense & suffering. His priorities are clear!

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) November 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: منی پور میں تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں، کانگریس

مزید پڑھیں: کھڑگے نے مودی کو ریلی چھوڑ کر تشدد زدہ منی پور کا دورہ کرنے کی صلاح دی

واضح رہے کہ منی پور میں پچھلے کئی ماہ سے تشدد برپا ہورہا ہے۔ عوامی وسرکاری املاک کو زبردست نقصان پہنچایا گیا۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ تشدد سے متاثرہ منی پور کا وزیراعظم نے اب تک دورہ نہیں کیا۔ اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص کانگریس لگاتار وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر منی پور تشدد کے معاملے نکتہ چینی کرتی آرہی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان میں اس مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے۔ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نے منی پورہ کا دورہ نہیں کیا جبکہ اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے منی پور کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.