ETV Bharat / state

غیر کووڈ-19 طبی علاج میں کمی کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر

لاک ڈاؤن کے دوران تمام غیر کووڈ - 19 طبی علاج کی فیس میں کمی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بہت سارے کنبہ کو لاک ڈاؤن کے سبب مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

plea in SC seeks reduction in non COVID-19 medical treatment
علاج میں کمی کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 7:05 PM IST

سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تمام حکومتوں اور دیگر متعلقہ حکام سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر کووڈ-19 سے متعلق علاج و معالجے کی فیس کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

بو سورجیا داس کی دائر کردہ عرضی میں قیمتوں میں کمی ہونے تک تمام زیر التواء فیسوں پر عبوری روک لگانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد کاروبار اور آمدنی کے وسائل میں کافی کمی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سارے افراد کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے کسی بھی فائدہ مند اسکیم یا صحت کی انشورنس کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے جس سے مالی تحفظ ممکن ہو سکے۔

اس بنیاد کو مزید پیش کرتے ہوئے درخواست گزار نے دعوی کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ غریب عوام اور ان کے اہل خانہ مالی بہران کا شکار ہیں کیونکہ بے روزگار، خود ملازمت، پنشنرز یا نجی پیشہ ور افراد کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ نجی ہسپتال کا شعبہ اس حقیقت سے فائدہ اٹھا رہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی علاج کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.